32.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںہمارے نبی پاکﷺ نے ہمیں یہی درس دیا کہ حق وباطل کی...

ہمارے نبی پاکﷺ نے ہمیں یہی درس دیا کہ حق وباطل کی جنگ میں فتح پر اللہ کا شکر ادا کریں ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا یوم تشکر تقریب سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو سرخرو کیا ہے، ہمارے نبی پاکﷺ نے بھی ہمیں یہی درس دیا کہ حق اور باطل کی جنگ میں فتح پر اللہ کا شکر ادا کریں ۔ جمعہ کو وہ یہاں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کفار سمجھتے تھے کہ مسلمان بہت کمزور ہیں ، دشمن کے مقابلے میں جشن منانا ضروری ہے، اس جنگ میں پوری قوم متحد ہوئی ، جنگ سے قبل تنقید بھی کی جاتی تھی، دشمن نے جب ہمیں للکارا تو قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد اب ہمیں آرام سے نہیں بیٹھنا ہو گا ، دشمن نے بلوچستان میں بچوں پر حملہ کیا ہے، مودی سرکار نے گھمنڈ میں بین الاقوامی قانون اور روایات کی خلاف ورزی کی، کشمیر کی خصوصی حیثیت اور سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ خلاف ورزی کی گئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاک فوج، قوم اور حکومت اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے ، دشمن نے اپنے مشن کا نام سندور اور ہم نے قرآنی آیات کے مطابق بنیان مرصوص نام رکھا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے مستحق تھے ، ائیر چیف کے والد بہت بڑے عالم دین تھے، جب بھی مسلمان اور غیر مسلم کا مقابلہ ہوگا تو مومن فولاد بن جاتا ہے، ہم صوبہ ہزارہ کی تحریک چلارہے ہیں، اپنے علاقے کے مسائل بھی اجاگر کریں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا نے پاک بھارت جنگ میں بہت مثبت کردار ادا کیا، پاکستان کے میڈیا نے بھارت کے میڈیا کو شکست دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ، ہم امن چاہتے ہیں، پہل بھارت نے کی ہم نے جوابی کارروائی کی ہے، پاکستان کی فتح پر تمام غیر ملکی مسلمانوں نے بھی مجھے مبارکباد دی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600643

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں