ہمارے نوجوان نئے عہد کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ

131
سربراہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے سردار اسلم بزنجوکی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
سربراہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے سردار اسلم بزنجوکی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ۔ 10 دسمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے الحمدللہ آج پہلی مرتبہ بلوچستان میں آئی ٹی انڈسٹری کا عوامی سطح پر آغاز ہو چکا ہے اور یہی انفارمیشن ٹیکنالوجی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی،

آج انٹری ٹیسٹ میں شریک مرد و خواتین کی صرف کوئٹہ شہر سے تین ہزار سے زائد امیدواروں کی تعداد دیکھ کر خوشی کا احساس بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ اعتماد بھی مستحکم ہوا کہ ہمارے نوجوان نئے عہد کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے تمام وائس چانسلرز اور الٹرا سافٹویئر سسٹم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف نعیم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کے تحت بیوٹمز یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ویب 3.0 اینڈ میٹاورس، فری اے آئی اور دیگر مختلف کورسسز میں تربیت دی جائے گی۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرفہرست سو امیدواروں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہم نے ستمبر میں آئی ٹی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا تھا، فخر و خوشی کا لمحہ ہے کہ آج تقریباً دس ہزار نوجوانوں نے خود کو اس پروگرام میں رجسٹرڈ کروایا ہے۔