23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںہمارے پاس پی ٹی آئی کے مطالبے کا جواب ہے لیکن وہ...

ہمارے پاس پی ٹی آئی کے مطالبے کا جواب ہے لیکن وہ آئے ہی نہیں ، ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار

- Advertisement -

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی روشنی میں ہمارے پاس پی ٹی آئی کے مطالبے کا جواب ہے اور آج وہ جواب دیا جاتا لیکن وہ آئے ہی نہیں ، آج چوتھے اجلاس میں جب ہم آئے ہیں تو یقینی طور پر کوئی جواب بھی لے کر ہی آئے ہیں ۔ وہ منگل کو حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئے ہیں تو اپوزیشن کے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے مطالبے پر یقینی طور پر کوئی جواب بھی لے کر ہی آئے ہیں لیکن میڈیا پر چلنے والی خبروں سے معلوم ہوا کہ کمیٹی کے ارکان کو ان کے بانی نے مذاکرات آگے بڑھانے سے روک دیا ہے۔ یہ ممکن نہیں کہ پی ٹی آئی نے کچھ کہہ دیا تو بس ہم اس کے حق میں اعلان کردیں، بصورت دیگر وہ نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ وہ آج آتے، حکومت کی سوچ مثبت ہے، لیکن آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہ کر ہی مطالبات پر عمل ہوتا ہے، کوئی حل نکالا جاتا ہے، 2014 کا دھرنا بھی اسی طرح مذاکرات کے بعد ہی ختم ہوا تھا، لیکن اپوزیشن کا یہ رویہ مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اپوزیشن، سپیکر سے مل کر نئی تاریخ طے کرے گی، یکطرفہ بیان دینا اصول وقواعد کے خلاف اور نامناسب ہے۔

- Advertisement -

ایک سوال سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر وہ آج آتے تو پہلے ہم سپیکر کو جواب پیش کرتے پھر انہیں پڑھ کر سناتے، البتہ ان کی طرح میڈیا پر پہلے ہی لیک کرکے نہیں آئے، یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، اگر وہ نہ آئے تو معاملہ ایسے ہی جمود کا شکار رہے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552719

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں