28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہمالیہ اورہندوکش کے خطہ میں گلیشئیرز کے پگھلاو سے نمٹنے اورموسمیاتی لحاظ...

ہمالیہ اورہندوکش کے خطہ میں گلیشئیرز کے پگھلاو سے نمٹنے اورموسمیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کیلئے بروقت سرمایہ کاری ضروری ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

- Advertisement -

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے ہمالیہ اورہندوکش کے خطہ میں گلیشئیرز کے پگھلاو سے نمٹنے اورموسمیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کیلئے بروقت سرمایہ کاری کی ضرورت پرزوردیا ہے۔یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے،

رپورٹ کے مطابق موسمیاتی وماحولیاتی تبدیلیوں سے پیداہونے والے منفی اثرات کے حوالہ سے بروقت اقدامات ضروری ہے ، بروقت سرمایہ کاری سے ہندو کش اور ہمالیہ کے خطے میں موسمیاتی موزونیت کا درست تعین ہوسکے گا۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے ہمالیہ اورہندوکش کے گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جس کی وجہ سے وسیع ترآبادی کیلئے پینے اورآبپاشی کیلئے پانی کابحران پیدا ہورہاہے ،

- Advertisement -

ہندو کش اور ہمالیہ ایشیا کا واٹر ٹاور ہے اور قطبی خطوں سے باہر برف کے سب سے بڑے ذخائر ان پہاڑی سلسلوں میں ہے ، میٹھے پانی کے یہ ذخائر ایشیا کے 10 بڑے دریا وں کے نظام کی بنیاد ہیں ، ان گلشئیرز کی وجہ سے پہاڑوں میں 240 ملین اور میدانی علاقوں میں 1.65ارب لوگوں کا روزگاروابستہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے آثار پہلے ہی پورے خطے میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

گلوبل وارمنگ 1.5 ڈگری تک محدود رہنے کی صورت میں بھی ہندو کش وہمالیہ کا خطہ 2100 تک اپنے تقریباً ایک تہائی گلیشیئرز سے محروم ہوجائیگا۔ رپورٹ کے مطابق ہندو کش و ہمالیہ کے دریاوں میں پانی کا بہاو2050 تک عروج پر ہو گا، جس کی بنیادی وجہ برف اور گلیشیئرز کا پگھلاو ہوگا ، صدی کے بقیہ حصے میں اس میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ اس سے علاقے کے ماحول اور عوام دونوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

بہت زیادہ پانی سیلاب اور برفانی طوفان جیسے خطرات کی تعدد اور شدت کو بڑھا دے گا۔ رپورٹ میں ماحولیاتی اورموسمیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ کے قیام پرزوردیتے ہوئے کہاگیاہے کہ اس ضمن میں علاقہ کے ممالک میں بنیادی سرمایہ کاری ضروری ہے ،

رپورٹ میں ہمالیہ اورہندوکش کے خطہ کیلئے سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ موسمیاتی لحاظ سے موزوں ڈھانچہ کی تعمیر کیلئے دوطرفہ اورکثیرالجہتی شراکت داربینکوں اوراداروں کی جانب سے علاقائی ممالک کیلئے آسان گرانٹس کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ رپورٹ میں سیلابوں وآفات سے پیشگی نظام کیلئے معلومات کے اشتراک کی ضرورت پربھی زوردیا گیاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418045

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں