ہمبرگ اوپن ٹینس، نیکولوز نے مینز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا، مینز ڈبلز ٹائٹل مراچ اور ملزر کے نام

79
ڈنمارک کے ہولگر رونے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

برلن۔ 28 جولائی (اے پی پی) جارجین کھلاڑی نیکولوز باسلاشولی نے ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا، فاتح کھلاڑی نے فیصلہ کن معرکے میں روسی کھلاڑی اینڈرے روبلیف کو ہرا کر کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ جرمنی میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگل فائنل میں نیکولوز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روبلیف کو 7-5، 4-6 اور 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دوسری جانب مینز ڈبلز فائنل میں اولیور مراچ اور جرگن ملزر پر مشتمل آسٹرین جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے روبن ہاس اور ویسلے پر مشتمل ہالینڈ کی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-2 اور 7-6 (7-3) سے ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا۔