ہمت اور کسان کارڈز حکومت پنجاب کے انقلابی اقدامات ،راجہ صغیر احمد

125
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

کلرسیداں۔12 ستمبر (اے پی پی):کلرسیداں،مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ ہمت اور کسان کارڈز کا اجرا حکومت پنجاب کے انقلابی اقدامات ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کلر سیداں میں کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹر میں ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے کسانوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے آسان قرضے ملیں گے جبکہ ہمت کارڈ سے معذور افراد کو 75 سوروپے کا ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔پہلے فیز میں 30 ہزار اسپیشل افراد کے اعداد و شمار اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ کسان کارڈ کےلئے پانچ لاکھ کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔