24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںہمسایہ ملک ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی...

ہمسایہ ملک ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے، کیسکو

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 24 جون (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہاہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک بجے ہمسایہ ملک ایران سے 132kV پیشن-مند اور132kV پولان-جیوانی ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے جس کے بعد اب مکران ڈویژن میں بجلی کی صورتحال معمول پر آگئی ہے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ مذکورہ 132kV کی دونوں ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی بحالی کے بعداب مکران ڈویژن سے منسلک 132kVگرڈاسٹیشنز مند، تُمپ، تُربت، ہوشاب، پنجگور، جیوانی، گوادر ڈور، گوادر ڈیپ سی پورٹ

نیو گوادار انٹرنیشنل ایئر پورٹ،پسنی اور اورماڑہ کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔واضح رہے کہ پیر 23جون کے روز ڈھائی بجے کے قریب ہمسایہ ملک ایران سے مکران ڈویژن کوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جس کے بعد کیسکونے متاثرہ گرڈاسٹیشنز کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر کے بجلی فراہم کر دی تھی۔ بعد ازاں گزشتہ شب ایران سے بجلی کی فراہمی بحال ہونے پر اب صورتحال معمول پر آگئی ہے تاہم کیسکونے مکران کے صارفین کی جانب سے تعاون کوسراہا اوراس دورانیہ میں بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں