26 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں سعودی عرب کو اہم حیثیت حاصل...

ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں سعودی عرب کو اہم حیثیت حاصل ہے، ایران

- Advertisement -

تہران ۔30مئی (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی پالیسی میں سعودی عرب کی اہم حیثیت ہے ۔ العربیہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ ایران ان دو طرفہ تعلقات کے تسلسل اور حج کے سیزن پر ان کے اثرات سے بچاؤ کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا معاملہ نئی تبدیلیوں کی وجہ سے سنجیدہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

میں رہبر اعلیٰ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے دوستوں اور حج و زیارت کے ادارے کے ساتھ رابطے میں ہوں تاکہ ایرانی حجاج کے بھیجنے کے عمل یا حج سے متعلق انتظامات میں کسی قسم کا خلل نہ آئے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں پوری سنجیدگی سے کام لے رہے ہیں۔ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی جو پالیسی ہم نے کچھ عرصہ قبل شروع کی ہے، وہ نہایت اہم پالیسی ہے، اور اس پالیسی میں سعودی عرب کو خاص اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے برادرانہ تعلقات کو جاری رکھیں گے اور ان میں کسی قسم کے خلل کی اجازت نہیں دیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603097

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں