ہمیں آج کے دن ایڈز سے منسوب بدنامی کے خاتمہ کا عہد کرنا چاہیے،وزیراعظم شہباز شریف

131

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں آج کے دن ایڈز سے منسوب بدنامی کے خاتمہ کا عہد کرنا چاہیے۔

جمعرات کو عالمی یوم ایڈز کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ بچوں اور کم عمر افراد میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز باعث تشویش ہیں۔

وزیراعظم نے وزارت صحت پر زور دیا کہ وہ ایڈز کی ٹیسٹنگ، اس کے خلاف آگاہی پیدا کرنے اور روک تھام پر توجہ مرکوز کرے