اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):پاکستان نے صنفی مساوات کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی خواتین سفارت کاروں پر فخر ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو سفارتکاری میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ آج ہم سفارتکاری میں خواتین کا عالمی دن منا رہے ہیں اور ہم اس موقع پرصنفی مساوات کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں اپنی شاندار خواتین سفارت کاروں پر فخر ہے،
جنہوں نے پاکستان کی وزیر خارجہ سے لے کر سیکرٹری خارجہ اور سفیروں تک مختلف صلاحیتوں کے ساتھ بہترین خدمات سرانجام دی ہیں