ہمیں این آر او نہ دینے کی بات کرنے والا آج اپنے لئے این آر او مانگ رہا ہے، ہمارے دور میں ریلوے کا خسارہ کم کرکے اس کی آمدن میں اضافہ کیا گیا، وفاقی وزیر ریلوے

48
مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 سٹیٹ آف دی آرٹ ویگنیں چین سے 16 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):ہوا بازی اور ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں این آر او نہ دینے کی بات کرنے والا آج اپنے لئے این آر او مانگ رہا ہے، ہمارے دور میں ریلوے کا خسارہ کم کرکے اس کی آمدن میں اضافہ کیا گیا، بدقسمتی سے عمران حکومت نے دیگر محکموں کی طرح ریلوے کو بھی برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

انہوں نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے ملک کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے اس کو اس صورتحال سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ہمارے پاس وقت کم ہے اور چیلنج بڑے ہیں لیکن ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عمران خان حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے لکھ کر دیا تھا،یہ مشکل فیصلہ کرکے ہمیں کوئی خوشی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی اقتصادی صورتحال اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے،

کامیابی انشا اللہ ان کے قدم چومے گی، قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے شہباز شریف سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا وجود نظر نہیں آئے گا۔