اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مسئلہ یہ ہے آج بارش ختم ہوتی ہے چند دنوں میں حالات معمول پر آ جاتے ہیں، تو ہم سب کچھ بھول کر زندگی گزارنا شروع کر دیں گے۔اگلے سال پھر بارشیں ہوں گی معمولات زندگی میں تعطل آئے گا پھر شور اٹھے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حالانکہ ہمیں ان حالات سے سبق حاصل کر کے اگلے سال کی پلاننگ کرنی چاہئے کہ ایسا نہ ہو۔