پشاور۔ 29 جنوری (اے پی پی):گورنر ہائوس میں پہلی مرتبہ امراض قلب سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات سے متعلق سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔گورنر ہائوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق سمپوزیم میں ہیڈ آف کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر مقداد علی خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر حیات میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر چراغ حسین، ماہرین امراض قلب، ڈاکٹرز، میڈیکل کے طلبا و طالبات سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات کی شرکت۔تقریب سے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی حساس نوعیت کے مرض سے متعلق ماہرین صحت کو گورنر ہائوس آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں،عوام میں صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کے لیے شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ا
نہوں نے کہا کہ نجی اداروں کی طرح سرکاری اداروں کو بھی اس قسم کے پروگرام منعقد کریں، صحتمند معاشرے کے قیام کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات دینا ہوں گی، صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دل کے امراض پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاموش وبا کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔ جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ذریعے دل کی بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ہمیں ان امراض سے بچنے کے لئے اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانا ہو گی۔