ہمیں دنیا میں تیزی کے ساتھ رونما ہوتی تبدیلیوں کا ادراک کرتے ہوئے درپیش مسائل سے نمٹنے اور مستقبل کے حوالے سے بہتر طور پر تیاری کرنی چاہیے، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا ٹویٹ

110
شیری رحمان

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمیں دنیا میں تیزی کے ساتھ رونما ہوتی تبدیلیوں کا ادراک کرتے ہوئے درپیش مسائل سے نمٹنے اور مستقبل کے حوالے سے بہتر طور پر تیاری کرنی چاہیے۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کا ادراک کریں کہ دنیا بدل چکی ہے اس لئے پبلک فنانسنگ کے ہمارے ماڈل کو بھی بدلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رویوں میں تبدیلی مشکل کام ہے لیکن اسے شروع ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں مارکیٹوں کے اوقات کو تبدیل کرنے جیسی شروعات کا آغاز کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ توانائی پر اخراجات کی مد میں 15 بلین ڈالر کی بچت کی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا عمل شروع کیا جائے، ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے نعرے سے آگے بڑھنا ہوگا۔

شیری رحمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے باعث بھی جی ڈی پی میں 9 فیصد نقصان کا اضافہ ہو سکتا ہے، ہمیں ان مسائل سے نمٹنے کے لئے بہتر طور پر تیاری کرنی چاہیے۔