ہمیں دنیا کی اصلاح کیلئے متحد ہونا ہو گا اور امن کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی، پوپ فرانسز کا خطاب

91
پوپ فرانسس
پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی۔ 25 دسمبر (اے پی پی)دنیا بھر میں مسیحی برادری نے مذہبی تہوار کرسمس نہایت جوش وخروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ مرکزی دعائیہ تقریب ویٹی کن کے سینٹ پیٹربیسلیکا میں منعقد ہوئی جہاں دنیا بھر سے آئے مسیحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر عیسایوں کے روحانی پیشوا پاپ فرانسز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انہیں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے، ہمارے دل بند ہوں گے تو خود پرستی، دھوکہ دہی اور تاریکی ہمارے اندر گھر کر جائے گی، ہمیں دنیا کی اصلاح کیلئے متحد ہونا ہو گا اور امن کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مت سوچیں کہ انسانیت سے محبت وقت کا ضیاع ہے، ہمت باندھیں، اعتماد مت کھوئیں، امید کا دامن مت چھوڑیں، ہمسائے سے اچھا برتاﺅ کریں اس کے لئے اس کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں۔ پوپ فرانسز نے کہا کہ خدا ہمیں لوگوں سے محبت کا درس دیتا ہے، چاہے وہ ہمارا کتنا ہی مخالف کیوں نہ ہو۔