ہمیں عدالت اور جے آئی ٹی سے اچھی امیدیں ہیں،خواجہ سعد رفیق

110

اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں عدالت اور جے آئی ٹی سے اچھی امیدیں ہیں۔ میں سپریم کورٹ میں رائل پام کلب کے کیس میں حاضرہواہوں اس لئے کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا۔ جمعرات کویہاں سپریم کورٹ میں پام آئل گالف کلب کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے فیض احمد فیض کا شعر پڑھا”نثار میں تیری گلیوں پے اے وطن کہ جہاںچلی ہے رسم کہ کوئی نہ سراٹھا کہ چلے “ ”جو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلے نظرچراکے چلے جسم وجاں بچا کے چلے“۔ بعد ازاں وہ کوئی سیاسی بات کئے بغیرہی چلے گئے