سیالکوٹ ،21 دسمبر (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ آخری زندگی ہی حقیقی زندگی ہے ، ہم اپنی آخری زندگی بہتر بنانے کےلئے حقوق العباد پہ حقوق اللہ کو مقدم جان کر قرب الٰہی اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر کے بہتر بنا سکتے ہیں ۔
ہفتہ کو اپنی والدہ مرحومہ شریفاں بی بی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ دوسری سالانہ برسی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہمیں معاشرتی نا ہمواریوں اور اسکی کوکھ سے جنم لینے والے مسائل کے خاتمہ کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے
،ہمارے معاشرتی مسائل کا حل صرف حقوق العباد کی ادائیگی کے ذریعہ ممکن ہے، معاشرہ میں بہتر امن امان بین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعہ ہی ممکن ہے آج بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ، اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کی روحوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر کےصدقہ جاریہ کےکام کرنے ہیں اس سے ہم روحانی آسودگی حاصل کر سکیں گے
، برسی کی منعقدہ ختم پاک کی تقریب میں پیر زاده محمد اکرم رضا بغدادی نے خصوصی خطاب کیا،اختتامی دعا علا مہ فیض علی کر پالوی نے کی ختم پاک میں نعت خوان حضرات قراء عظام نے شان مصطفی ٰؐبیان کی ، منعقدہ ختم پاک میں خواتین حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سا بقہ وفاقی وزیر ، ملک اعجاز حسین اعوان و دیگر فیملی ممبران نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔