ہمیں معلوم ہے کہ چورکون ہے، عمران خان اورصرف عمران خان ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دارہے، مفتاح اسماعیل

90

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ توشہ خانہ سے لیکرفارن فنڈنگ اور 190 ملین پاونڈ کے عوض فرح خان کیلئے جیولری کے مطالبات تک کی کہانیوں سے ہمیں معلوم ہے کہ چورکون ہے، ہمیں معلوم ہے کہ کون کرپٹ، جھوٹا اورنااہل ہے، عمران خان اورصرف عمران خان ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دارہے۔ ہفتہ کواپنی ٹویٹس میں وزیرخزانہ نے بتایا کہ جب عمران خان اقتدارمیں آئے توڈالر122 روپے میں تھا اورجب ان کی حکومت ختم ہوئی توڈالرکی قدر 190 روپے تھی۔

عمران خان نے جب حکومت سنبھالی توپاکستان کاقرضہ 25 ہزار ارب روپے تھا اوران کی حکومت کے اختتام پریہ 44 ہزارارب روپے ہوگیا، عمران خان کی حکومت کے آخری سال میں ملکی برآمدات 80 ارب ڈالرتک پہنچ گئی اورملکی تاریخ کابلندترین تجارتی خسارہ ہوا، ملکی تاریخ میں ان کے چاربرسوں میں ہرسال نے پچھلے سال کے بجٹ خسارہ کا ریکارڈتھوڑاہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ کہاکہ عمران خان نے ملک کے توانائی کے شعبہ کو سنگین بدنظمی میں چھوڑاہے، ان کی حکومت نے گیس اورایندھن کے معاہدے نہیں کئے، بجلی کے شعبہ میں گردشی قرضہ 2500 ارب اورگیس کے شعبہ کاگردشی قرضہ 1500 ارب ہوگیا، صرف گزشتہ مالی سال میں بجلی کے گردشی قرضہ میں 850 ارب روپے کااضافہ ہواہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ اپنے دوستوں اوراے ٹی ایمز کیلئے عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کوتھوڑا، اپنے دوستوں اوراے ٹی ایمز کونوازنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم دی گئی، نئی آنیوالی حکومت کیلئے انہوں نے ایندھن کی سبسڈی کاجال بنا اورملک کودیوالیہ ہونے کی نہج پرپہنچا دیا۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں نے اپنی سیاسی اثاثہ کی قیمت پرتنکوں کوجوڑنے کا آغاز کیا اورہم نے پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچایا جس پرہمیں فخرہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ توشہ خانہ سے لیکرفارن فنڈنگ تک، 190 ملین پاونڈ کے عوض فرح خان کیلئے جیولری کے مطالبات اوران کے بے لگام اختیارات اور رشوت لینے تک کی کہانیوں سے ہمیں معلوم ہے کہ چورکون ہے، ہمیں معلوم ہے کہ کون کرپٹ، جھوٹا اورنااہل ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اورصرف عمران خان اس تباہی کے ذمہ دارہے۔