23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںہمیں نوجوان نسل کی مدد سے ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے،...

ہمیں نوجوان نسل کی مدد سے ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے، وائس چانسلر ایس ایم آئی یو

- Advertisement -

کراچی۔ 20 فروری (اے پی پی):سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا ہے کہ طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی میں متعدد مقاصد حاصل کرنے کے لیے اپنا ذہن کھلا رکھیں اور صلاحیتوں کو حصول تعلیم کیلئے استعمال کریں۔

ایس ایم آئی یو کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ کونسلنگ کے زیر اہتمام موسم بہار 2024 کے سیشن میں نئے داخلہ لینے والے طلباء کے لیے منعقدہ اورینٹیشن ڈے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا کہ نئے آنے والے طلباء کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مادر علمی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوان آبادی کا 60 فیصد ہیں ،اس لیے ملک کے لیے ان کی خدمات موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

ہمیں نوجوان نسل کی مدد سے ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔ قبل ازیں ڈین ڈاکٹر آفتاب احمد شیخ اور ڈاکٹر زاہد علی چنڑ، مشیر برائے تعلیمی معاملات ڈاکٹر عبدالحفیظ خان، چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شہزاد، ڈاکٹر منصور احمد کھڑو اور ڈاکٹر ریاض احمد منگریو ، زنیرہ جلالی، منیجر اسٹوڈنٹس افیئرز نے طلباء کو سندھ مدرسہ کی تاریخ، شعبہ جات اور دستیاب سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں