اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی کامیابی پر فخر ہے۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ دورہ امریکہ کے موقع پر انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی قومی ترقی میں ان کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہیں، ہمارے متحرک تارکین وطن مضبوط پاک امریکہ تعلقات کا اثاثہ ہیں۔