ہمیں چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہے ، بلوچستان سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

75
وزیراعلیٰ بلوچستان زیر صدارت اجلاس،غیر قانونی کان کنی کے حوالے سے امور کا جائزہ

کوئٹہ۔ 19 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میراا ختیار عام شہری کی خدمت کر نا ہےا ور اس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ، ہمیں چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہے ، بلوچستان سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا ،کوئٹہ کی صفائی ستھرائی کے لئے ہر فرد نے اپنا کردار ادا کرنا ہے ، صفا کوئٹہ پر اجیکٹ کو پورے ڈسٹرکٹ کوئٹہ تک وسعت دی جارہی ہے اورشہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے "صفا کوئٹہ” پراجیکٹ کے زون 2، 3، 4 توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہے ،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں میٹروپولیٹن یونین کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں

جنہوں نے کوئٹہ کی صفائی کے لیے اپنی خدمات پیش کیں اور اس مثبت اقدامات میں ساتھ دیا ہم ہر اس اقدام کی حمایت کریں گے جو میرٹ اور قانون کے مطابق ہوگا چاہے وہ اساتذہ کی بھرتی ہو، ڈاکٹروں کی تعیناتی ہو یا سیکرٹریٹ میں اصلاحات کا عمل ہو ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ میں مزید ترقیاتی منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے خاص طور پر ائیرپورٹ روڈ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ہمارے معاشرتی اور ثقافتی اقدار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں بلوچستان روایات کا امین صوبہ ہے بلوچ کلچر، پشتون کلچر، ہزارہ کلچر و دیگر آباد قبائل کی ثقافت ہماری پہچان رہی ہے

لیکن دہشت گردو ں نے تمام روایات کو پس پشت ڈال کر معصوم مسافروں کو شہید کیا بحیثیت قوم ہمیں اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرنی چائیے حکومت سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر تخریب کاری کی عفریت کا مقابلہ کرے گی اور بلوچستان سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صفا کوئٹہ پراجیکٹ کے فیز 2، 3 اور 4 کا باقاعدہ افتتاح کیا۔