ہمیں ہر سطح پر دہشت گردی کی سوچ کو ختم کرنا ہے، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصرخان جنجوعہ

100

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصرخان جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہمیں ہر سطح پر دہشت گردی کی سوچ کو ختم کرنا ہے، جو ادیب شاعر ہی کر سکتے ہیں اور اس کے لےے باہمی مکالمہ سے بہتر طریقہ کوئی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکادمی ادبیات پاکستان اور قومی سلامتی ڈویژن کے اشتراک سے پاکستان کے معروضی حالات اور عصری تقاضوں کومدّنظر رکھتے ہوئے” قومی سلامتی میں اہل قلم کا کردار“ کے عنوان سے منعقدہ سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمپوزیم میں ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو، چےئرمین اکادمی ادبیات پاکستان نے استقبالیہ کلمات اور سمپوزیم کے مقاصد سے آگاہ کیا۔