واشنگٹن۔ 07 فروری (اے پی پی)ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ان کو تحفظ فراہم کریں گے جو ہمارا تحفظ کرتے ہیں، دہشت گردوں کو ملک سے باہر رکھنے کے لیے اقدام کر چکے ہیں جسے جاری رکھا جائے گا۔ ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں امریکی فضائی افواج کے اڈے پر سنیٹرل کمانڈ سینٹکام کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں افواج کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ حکومت 100 فیصد آپ کے ساتھ ہے۔ ہم ان کو تحفظ فراہم کریں گے جو ہمارا تحفظ کرتے ہیں لہذا یہ یاد رہے کہ انتظامیہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔