ہم اپنے نوجوانوں کو کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

82

سیالکوٹ۔28دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔ ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی سیالکوٹ کے نوجوان مقامی و عالمی سطح پر اپنے وطن عزیز کے ساتھ ساتھ اپنے شہر کا بھی نام روشن کریں۔

انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کے اظہار کا ذریعہ ہیں جن کی بدولت ان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے اور ان کی شخصیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس موقع پر رفیق راء، فرخ حفیظ بٹ، ارشد بٹ ، چودھری نصیر ،ڈی ایس او افتخار گوندل بھی موجود تھے۔