ہم ترقیاتی کاموں کے جال بچھا رہے ہیں ، علی نواز اعوان

58
سیکٹر ای 12 میں ترقیاتی کام تیز کردیا گیا ہے ، اتھارٹی نے متاثرین زمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ شروع کر دی ہے، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں فرق ختم کر رہے ہیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عوام کو گمراہ کر رہی ہے، ہم ترقیاتی کاموں کے جال بچھا رہے ہیں – 17 سال بعد بہارہ کہو عوام کی بات سنی گئی ہے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام اسلام آباد کے نواحی علاقے بہارہ کہو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا-تقریب کا انعقاد علاقے میں ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد کے موقع پر کیا گیا -علی نواز اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہ غیر فطری اتحاد بالآخر ختم ہو جائے گا. انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے تاہم عوام اب سمجھ چکے ہیں اور ان پٹے ہوئے مہروں کو مسترد کردیا ہے – انہوں نے کہا کہ میں نے جس دن الیکشن جیتا تھا عوام سے اور اللہ سے خدمت کا وعدہ کیا تھا اور آج آپ پورے اسلام آباد میں چاہے دیہی ہو یا شہری علاقہ ہر جگہ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بہارہ کہو میں سی ڈی اے ورکس روڈ کی تعمیر عوام کا خواب تھا جو آج پورا ہورہا ہے – جلسے میں اسلام آباد کی بیشتر یونین کونسلز کے نمائندوں نے شرکت کی۔