ہم جلد ہی سیچوان اور پنجاب کی کاروباری برادری کو جوڑنے کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کریں گے، پاکستانی سفیر معین الحق

299
چین میں پاکستانی سفیر نے سیچوان ایگریکلچر ایکسپو میں پاکستان نیشنل پویلین کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ ہم جلد ہی سیچوان اور پنجاب کی کاروباری برادری کو جوڑنے کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کریں گے،ہم آپ سب کو اس کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینگڈو میں چائنا پاکستان اکنامک اینڈ کلچرل ایکسچینج انکیوبیشن سینٹر میں چین کے سیچوان اور چونگ چھنگ کے علاقے کے 50 کاروباری اداروں کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کیا۔ کمرشل قونصلر غلام قادر نے بھی میٹنگ میں شرکت کی اور پاک چین تعاون کی نئی پیش رفت اور امکانات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ زراعت ایک اہم شعبہ ہے اور ہم اس شعبے میں بہت مضبوط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ پاکستان کی ڈیری مصنوعات کی برآمد کا پروٹوکول تکمیل کے قریب ہے۔ اس سے 10 بلین امریکی ڈالر کی مارکیٹ کھلے گی۔ ایک اور متعلقہ شعبہ گوشت ہے، ہم ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں پہلی بار پاکستانی گائے کا گوشت چین کو برآمد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سرخ مرچ اور دیگر مصنوعات کے حوالے سے ہمارے پروٹوکول کی بھی منظوری دی جائے گی۔مثلا 18 چینی اداروں سے چیری خریداروں کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

اس موقع پر غلام قادر نے کہا کہ چین میں 30 ملین مسلمان ہیں جہاں حلال کھانے کی بہت زیادہ مانگ ہے اور اس کے گائے کے گوشت کی قیمت پاکستان میں گائے کے گوشت کی قیمت کے مقابلے میں تقریبا 3 گنا ہے۔ پاکستان سیچوان چیمبر آف کامرس کے چیئرمین لی ہونگ وو نے کہا کہ وہ چار سال سے زیادہ عرصے سے پاکستانی گائے کا گوشت چینگڈو لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ چینل بالآخر کھول دیا گیا ہے۔

میرے خیال میں سیچوان اور پاکستان کے درمیان مستقبل میں تجارتی تعاون زیادہ سے زیادہ ہموار ہوگا۔ غلام قادر نے کہا ہم اگست میں کراچی میں ایک بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایکسپو منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ چینگڈو سے 50 سے زائد کمپنیاں اس میں شرکت کریں گی۔ اس نے کہا کہ پاکستان چینی مینوفیکچرنگ کا اگلا مرکز ہو گا،ہمارے پاس بڑ ا رقبہ اور آبادی ہے، اور سیچوان اور چونگ چھنگ کے علاقے میں جدید ٹیکنالوجی ہے، ہم آپ سب کو سرمایہ کاری اور نقل مکانی کے لیے پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں