ہم دہشت گردی کے خلاف متحد کھڑے ہیں،وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا ٹویٹ

50
وفاقی وزیر غلام سرور خان کی زیر صدارت رضاکارانہ ملازمتوں سے برخاستگی سکیم کے تحت رقوم کی ادائیگیوں کے حوالے سے اجلاس
وفاقی وزیر غلام سرور خان کی زیر صدارت رضاکارانہ ملازمتوں سے برخاستگی سکیم کے تحت رقوم کی ادائیگیوں کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشتگردی کی کارروائی کو روکا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف متحد کھڑے ہیں، ملک دشمن عناصر کو آہنی ہاتھوں سے لیا جائے گا۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف متحد کھڑے ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو آہنی ہاتھوں سے لیا جائےگا۔ وفاقی وزیر نے شہید ہونے والے کرنل مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلندی درجاتکے لئے دعا کی۔