- Advertisement -
واشنگٹن ۔ 15 اپریل (اے پی پی) مریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو یہ حق حاصل تھا کہ وہ ان روسی طیاروں کو گرا سکتی تھی جو اس کے بحری جہاز کے انتہائی قریب سے گزرے تھے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دو روسی جنگی جہازوں نے پیر کو امریکی میزائل شکن جہاز کے قریب پروازیں کیں۔ادھر روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ دی سکوئی ایس یو 24 نامی جنگی جہاز حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے بعد واپس چلے گئے تھے۔جان کیری نے اس واقعہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے ماسکو سے رابطہ کیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=972
- Advertisement -