ہم سب کو ملکر کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش اپنے ارد گرد مزدوروں کا خیال رکھنا ہے،حلیم عادل شیخ

54

کراچی۔1مئی (اے پی پی):قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مزدوروں، کسانوں اور غریبوں کے حقوق کی عملی جدوجہد کر رہی ہے۔ ہم سب کو ملکر کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش اپنے ارد گرد مزدوروں کا خیال رکھنا ہے۔ی

کم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے ہفتہ کو جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو غریبوں، مزدوروں اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے مزدوروں کا اہم کردار ہے،آج کا دن منانے کا مقصد مزدور کو معاشی حقوق دینا اور انہیں ان کے حق کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم مئی 1882 کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے علم بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کرونا کی صورتحال کی وجہ سے پاکستان کے محنت کشوں کو مشکلات کا سامنا ہے،پی ٹی آئی کی حکومت محنت کشوں کو مکمل ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمیں سب کو ملکر کرونا کی صورتحال کے پیش اپنے ارد گرد مزدوروں کا خیال رکھنا ہے۔