ہم ملک دشمن عناصر کا سر کچل دیں گے ،ترک صدر

139
ترکی کااپنے سفیر کو اسرائیل سے واپس بلا نے کا اعلان ، ترک صدر اردگان کی نیتن یاہو پر کڑی نکتہ چینی

انقرہ ۔ 20 جنوری (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کونقصان پہنچانے والوں کا سر کچلنے کا بھر پور عزم رکھتے ہیں۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے یہ بات صدارتی محل میں کونسلروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں آ کر ہمیں دہشت گردی کی کوشش کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے اور ان دھمکیوں کے پس پردہ عناصر کا پتہ چلاتے ہوئے انھیں ناقابل فراموش سبق سکھائیں گے۔