اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ہم موبائل کمپنیوں کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں،اوپو مینوفکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کیلئے حکومت پاکستان مکمل تعاون فراہم کرے گی، صنعتوں کی پیداواری اور درآمدی صلاحیت بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان اوپو موبائل کے سی ای او جارج لانگ سےگفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سےملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اوپو سی ای او نے کمپنی کی پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم موبائل کمپنیوں کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں اور اوپو مینوفکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کیلئے حکومت پاکستان مکمل تعاون فراہم کریگی۔ صنعتوں کی پیداواری اور درآمدی صلاحیت بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پرسی ای او اوپو پاکستان نے کہا کہ اوپو کمپنی پاکستان میں موبائل مینوفکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔ 5 ملین موبائل فون سیٹ سالانہ پاکستان میں تیار کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں تیار شدہ موبائل درآمد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ پاکستان میں موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی منتقل کرنے کیلئے ریسرچ سینٹر بھی بنایا جائے گا۔