نارووال۔6اگست (اے پی پی):نیشنل پریس کلب نارووال پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب منعقد ، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے نو منتخب عہیددران سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق آج نیشنل پریس کلب نارووال کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر سابقہ ایم پی ایز ن لیگ خواجہ وسیم بٹ ،رامیش سنگھ اڑوڑہ اور بلال اکبر سمیت دیگر مہمان بھی موجود تھے، وفاقی وزیر احسن اقبال کا تقریب میں آمد پر صحافیوں کی جانب سے پرتباک استقبال کیا گیا،حلف برداری تقریب میں پرنٹ میڈیا کے عارف محمود اپل (چیئرمین) ، سعیدالحق ملک(صدر)،انعام اللہ بٹ(فنانس سیکریٹری)،اعظم خاور(سینئر نائب صدر )،محمد ہمایوں حفیظ(سینئر نائب صدر)،شاہد ضیاء(جنرل سیکرٹری)،حسن نواز مہیس(نائب صدر)،راحت حسین ہاشمی(نائب صدر)،زاہد محمود(ایڈیشنل جنرل سیکرٹری)،محمد عارف راشد(جوائنٹ سیکریٹری)،شبیر باجوہ (پریس سیکرٹری)،محمد علی رندھاوا(آفس سیکرٹری)،جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے فرخ انعام بٹ(صدر)،خرم شہزاد(سینئر نائب صدر )،پیرذادہ تنویر احمد(سینئر نائب صدر )فاروق عبداللہ(جنرل سیکرٹری)ملک مجاہد خان(نائب صدر)،عابد محمود بٹ(نائب صدر)،حمزہ ملک (فنانس سیکرٹری)،طیب بٹ(ڈپٹی سیکرٹری)،سلیم نور(پریس سیکرٹری)،ماجد بٹ (ممبر)محمد اسلم کیمرہ مین نے حلف اٹھایا،
وفاقی وزیر احسن اقبال نے تمام نو منتخب عہدیداران سے حلف لینے کے بعد انہیں مبارکباد پیش کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صحافت کا شعبہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے ،صحافت کے ساتھ انکا ذاتی رشتہ ہے ،ہم نے اپنے دور اقتدار میں جہاں ریاست کی غریب عوام کی فلاح و بہبود کے تاریخی منصوبہ جات کا آغاز کیا وہیں صحافیوں کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کے لیے عملی اقدامات کیے۔ ہم محکمہ اطلاعات میں جدت لائے،اس موقع پر تقریب کے منتظمین نے احسن اقبال کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔