واشنگٹن ۔27نومبر (اے پی پی):امریکی انتظامیہ نے پہلی بار ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ یوکرین نے روسی سرزمین پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
اے پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی مواصلات کے مشیر جان کربی نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ایک پریس بریفنگ میں یوکرین روس جنگ کے بارے میں ایجنڈے کا جائزہ لیا، جو فروری 2022 سے جاری ہے۔جان کربی نے گزشتہ ہفتے پہلی بار ان خبروں کی تصدیق کی تھی کہ امریکہ نے یوکرین کی فوج کی جانب سے روسی سرزمین پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انہوں نے اس معاملے پر اپنی پالیسیوں کو تبدیل کیا ہے ۔جان کربی نے کہا کہ فی الحال ، یوکرین کی فوج فوری ضرورت کی صورت میں اپنے دفاع کے لئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمینی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم (اے ٹی اے سی ایم ایس) کا استعمال کرسکتی ہے اور یہ کرسک خطے میں واضح طور پر ہو رہا ہے
۔جان کربی نے کہا کہ وہ ان میزائلوں کے استعمال کی تفصیلات پر زیادہ تبصرہ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ یوکرین کے لوگ خود اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ وہ اے ٹی اے سی ایم ایس کو کس طرح استعمال کرتے ہیں ، وہ اہداف کی شناخت کیسے کرتے ہیں۔