ہم نے صحت کی سہولیات تک تمام لوگوں کی رسائی، تعلیمی سہولیات ،بھوک اور غربت کے مکمل خاتمہ کو اعلیٰ ترجیحات میں رکھا ہے، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈکوارڈینیشن سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ ہم نے صحت کی سہولیات تک تمام لوگوں کی رسائی، تعلیمی سہولیات ،بھوک اور غربت کے مکمل خاتمہ کو اعلیٰ ترجیحات میں رکھا ہے جب کہ پائیدار ترقی کے ہدف نمبر3کے تحت تمام لوگوں کی صحت و تندرستی کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں اور ہم نے 2030ءتک …

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈکوارڈینیشن سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ ہم نے صحت کی سہولیات تک تمام لوگوں کی رسائی، تعلیمی سہولیات ،بھوک اور غربت کے مکمل خاتمہ کو اعلیٰ ترجیحات میں رکھا ہے جب کہ پائیدار ترقی کے ہدف نمبر3کے تحت تمام لوگوں کی صحت و تندرستی کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں اور ہم نے 2030ءتک ایڈز، ٹی بی ، ملیریااور دیگر امراض کے خاتمہ کے لئے جرات مندانہ اقدامات اور پختہ عزم سے کام کرنا ہے تا کہ عوام کی صحت و تندرستی کے پائیدار ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں پائیدار ترقی کے ہدف نمبر3کے بارے میں قومی ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پائیدار ترقی کے ہدف کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج اور تمام لوگوں تک مو¿ثر،محفوظ ترین ویکسینز اور ادویات کی فراہمی کے ہدف کا حصول بھی ہمارا نصب العین ہے اور اس ضمن میں ویکسینز بارے تحقیق و ترقی کے لئے تعاون اس تمام عمل کا ضروری جزو ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کی سستی ادویات تک رسائی بھی بڑھانا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply