ہم نے ہمیشہ منصفانہ اور آزادانہ الیکشن کے لیے جدوجہد کی ہے، انتخابی عمل میں شفافیت کے قائل ہیں، پی ٹی آئی امیدوار این اے 75 ڈسکہ کے 20 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے لئے درخواست دیں، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

66

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ منصفانہ اور آزادانہ الیکشن کے لیے جدوجہد کی ہے، انتخابی عمل میں شفافیت کے قائل ہیں، پی ٹی آئی امیدوار این اے 75 ڈسکہ کے 20 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے لئے درخواست دیں۔پیرکو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ‎ہم نے ہمیشہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے جدوجہد کی ہے لہذا اگرچہ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی نتائج کے اعلان سے پہلے ایسا کرنے کی کوئی قانونی مجبوری نہیں ہے تاہم پی ٹی آئی کے امیدوار 20 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے لئے درخواست دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم شفافیت چاہتے ہیں اور ہم سینیٹ انتخابات کے لئے اوپن بیلٹ کے خواہاں ہیں۔انہوں ‎ نے کہا کہ این 75ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے معاملے پر اپوزیشن واویلا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے، بدقسمتی سے دوسروں میں اس عزم کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں انتخابات کے بعد جب ہم چاہتے تھے کہ 4 حلقے کھولے جائیں تو اس میں ہمیں دو سال لگے۔