اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ہم واحد قوم ہیں جو کینسر کے 75فیصد مریضوں کو کینسر کا مفت علاج فراہم کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں اوورسیز پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے عطیات دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال کے لیے 30فیصد عطیات اوورسیز پاکستانیز کی طرف سے آتے ہیں اور اس وقت ان عطیات میں اضافہ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریض اس مرتبہ پاکستانیوں سے ایک مرتبہ پھر سخاوت کی اپیل کرتے ہیں ۔