ہم ووٹوں کیلئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے کام کررہےہیں ،کیپٹن(ر) صفدر

126
ہم ووٹوں کیلئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے کام کررہےہیں ،کیپٹن(ر) صفدر

مانسہرہ۔ 07 جون (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء کیپٹن( ر ) صفدرنےکہاہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک میں مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے،معاشی ترقی کاپہیہ بھی چل پڑاہے۔ ملک میں پھرسے ہرطرف ترقی وخوشحالی کی بہاریں ہوں گی ،9مئی کو انتشاری ٹولہ نے ملک کی سالمیت پرحملہ کیا،ان کے علاوہ سب کوساتھ لے کرچلیں گے ۔وہ جمعہ کویہاں اوگی خاکی ٹنل پراجیکٹ کی سروے ٹیم کے ہمراہ سروےکے بعدصحافیوں سے بات چیت کررہے تھے

۔کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ اوگی خاکی ٹنل کے ساتھ روڈزبھی منسلک ہیں،یہ تقریباً دس ارب روپے تک کامکمل پراجیکٹ ہوگا،جس سےسفری سہولیات میں جدت اور علاقائی ترقی کابھی نیا انقلاب آئیگا ،انہوں نے کہا کہ ہم ووٹوں کیلئے نہیں بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے کام کررہےہیں۔ مزید پراجیکٹس بھی لائیں گے تاکہ تناول اگرور،تورغرپکھل سمیت ضلع مانسہرہ کے عوام کی محرومیوں کاازالہ ہوسکے۔