
تحریک انصاف ایک نظریے کی نہیںبلکہ صوبے میںخٹک کمپنی کانام ہے
ہم کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں، انجینئر امیر مقام
پشاور۔29دسمبر(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ سوئی گیس کے حکام خیبرپختونخوا میںجاری منصوبوںپرکام برق رفتاری سے جارے رکھےں تاکہ صارفین گیس کی سہولت سے مستفیدہوں۔ انہوں نے کہاکہ کم دباﺅکامسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے اور زیر التواءسوئی گیس کنکشن فی الفورفراہم کئے جائیں۔ان خیالات اظہارانہوںنے سوئی گیس کے صوبائی ہیڈ کوارٹر حیات آباد میں کھلی کچہری کے دوران سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انجینئر امیر مقام نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی کاکردگی کے بارے میںمجھ سے سوال کی ضرورت ہی نہیں ان کی کارکردگی سے بچہ بچہ واقف ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف اب ایک نظریے کی نہیں بلکہ صوبے میںخٹک کمپنی کانام ہے،ہم کھوکھلے نعروں پر نہیںعملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں۔