ہم ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہیں، حلیم عادل شیخ کی سندھ اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات چیت

66

کراچی ۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری، مریم صفدر، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوئٹہ سیاست کے لئے گئے تھے،فاتحہ کرنا اچھی بات ہے دکھ بانٹنا چاہیے لیکن یہ لوگ متاثرین کے دھرنے کو پی ڈی ایم کا دھرنا بناکر آئے ہیں، ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہیں ہمارے وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزراء علی زیدی، زلفی بخاری، قاسم سوری سمیت سیکیورٹی اداروں کے سربراہان بھی وہاں جاکر متاثرین سے مل چکے ہیں۔ مکمل انصاف دلوانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، پوری مشینیری پوری حکومت ان شہداء کے ورثا کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور حکومت بھی متاثرین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو سندھ اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مریم سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج آپ گئیں اچھی بات ہے لیکن کیا آپ کے والد سانحہ ماڈل ٹائون کے ورثا کے پاس گئے تھے؟ آپ کے والد، چچا شہباز شریف اور آپ کے سوتیلے چچا رانا ثناء اللہ کے حکم پر ماڈل ٹائون میں فائرنگ کرائی گئی، معصوم بچوں اور خواتین سمیت 14 شہداء کو اس وقت آپ کی پولیس نے گولیاں مار کر قتل کیا، کیا آپ کے ا با حضور سمیت اس وقت کی آپ کی حکومت کا کوئی نمائندہ گیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ ہم ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہیں، ہر ممکن مدد کی جارہی ہے