27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومتازہ ترینہم ہمیشہ اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سندھ طاس معاہدے کے تقدس...

ہم ہمیشہ اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سندھ طاس معاہدے کے تقدس کا دفاع کریں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم ہمیشہ اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سندھ طاس معاہدے کے تقدس کا دفاع کریں گے۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون میں تبدیل ہوں گے۔ بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے پیارے بھائی ، صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان سے بات کی۔ میں نے جنوبی ایشیا میں حالیہ بحران کو کم کرنے میں مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کے لیے پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔امن کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کا اعادہ کیا، جیسا کہ جنگ بندی مفاہمت پر اتفاق کرنے کے ہمارے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے۔ میں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم ہمیشہ اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سندھ طاس معاہدے کے تقدس کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات بڑھتے رہیں گے، جو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون میں تبدیل ہوں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597156

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں