اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے غزہ و فلسطین کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بدھ کووزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر #WeStandWithGaza اور #WeStandWithPalestine کے ہیش ٹیگ کے ساتھ فلسطین و غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک مضبوط پیغام دیا،
وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ”میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں”
انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ معروف مفکر اور دانشور نوم چومسکی کا قول بھی شئیر کیا جس میں انہوں نے آزاد فلسطین کی حمایت میں لکھا کہ ” تم میرا پانی لیتے ہو، میرے زیتون کے درختوں کو جلاتے ہو، میرا گھر تباہ کرتے ہو، مجھ سے میرا روزگار چھینتے ہو، تم نے میری سرزمین مجھ سے چھین لی، میرے والد کو قید میں ڈال دیا، میری ماں کو مار دیا اور میرے ملک پر بمباری کی، ہم سب کو بھوکا مار دو، ہمیں ذلت سے دوچار کرو لیکن اب کے باوجود الزام تو مجھ پر ہی لگے گا کہ: میں نے ایک راکٹ فائر کیا ہے