ہندوستانی سامراج کو کشمیرکی وادی میں دفن کر کے رہیں گے ،بھارتی وزیر اعظم نرنیدر مودی کا دنیا بھر میں پیچھا کر کے اس سے بے گناہ کشمیریوں کے خون کا بدلہ لیں گے ، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان

133

مظفر آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ میرے حلقے کا پہلا دورہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے نام کرتا ہوں اور بھارتی سرکار کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہندوستانی سامراج کو کشمیرکی وادی میں دفن کر کے رہیں گے ۔بھارتی وزیر اعظم نرنیدر مودی کا دنیا بھر میں پیچھا کر کے اس سے بے گناہ کشمیریوں کے خون کا بدلہ لیں گے ، اب مودی دنیا میں کہیں بھی خطاب نہیں کر سکے گا۔ کشمیریوں کی تحریک کو اب نہیں روکا جا سکتا ۔ لائن آف کنٹرول پر کھڑے ہو کر کہتا ہوں کہ جلد سرینگر میں پاکستانی پرچم لہرائیں گے ۔ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتا ہو ں کہ سیاست سے بالا تر ہو کر تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ایسے بیانات سے گریز کریں جن سے تحریک آزادی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو ۔ضلع ہٹیاں بالا کو ضلع جہلم ویلی کے نام سے منسوب کریں گے ۔