اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):ہندوستانی فوج کوگوالیار میں بھی تاریخی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا،ناگا لینڈ فریڈم فائیٹرز نے 31 ہندوستانی فوجیوں کو حراست میں لے لیا۔جان کی بخشی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی بُنیاد پر فریڈم فائٹرز نے ہندوستانی سپاہیوں کو محفوظ راستہ دینے کی حامی بھر لی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد انڈین آرمی کو ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب ان کے31سپاہیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا۔ہندوستانی سپاہیوں اور آفسروں کی فریڈم فائٹرز کی منت سماجت کی،جان کی بخشی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی بُنیاد پر فریڈم فائٹرز نے ہندوستانی سپاہیوں کو محفوظ راستہ دینے کی حامی بھر لی۔ہندوستان آرمی یکے بعد دیگرے مختلف محاذوں ہر ہزیمت اُٹھا رہی ہے،
اس کی ایک بنیادی وجہ ہندوستانی فوج کا سیاسی استعمال ہے۔ہندوستانی فوج کا مورال دن بہ دن گرتا جا رہا ہے کیونکہ راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستانی فوجی خود کشیاں کرنے پر بھی مجبور ہو رہے ہیں۔