31 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںہندوستان نے اگر پاکستان کے دو صوبوں میں خون کی ہولی کھیلنا...

ہندوستان نے اگر پاکستان کے دو صوبوں میں خون کی ہولی کھیلنا بند نہ کی تو کشمیر کے مجاہدین ہندوستان میں گھس کر بھارت کو ماریں گے ، چوہدرانوارلحق

- Advertisement -

منگ/ پلندری۔ 03 مئی (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ہندوستان نے اگر پاکستان کے دو صوبوں میں خون کی ہولی کھیلنا بند نہ کی تو کشمیر کے مجاہدین ہندوستان میں گھس کر بھارت کو ماریں گے ، پاکستانی فوج اپنی خاکی وردی کو خون میں نہلاتی ہے تو ہم یہاں محفوظ ہیں ، سوچنا ہوگا کہ جن ماؤں بہنوں کی عصمت دری ہو رہی ہے ان کی حفاظت کے لیے ہم کب کھڑے ہوں گے ؟ منگ غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی ہے ، اس دھرتی میں مدفون شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے ، شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، ہمیں اپنے ہیروز کو نہیں بھولنا۔انسان جتنی بھی ترقی کر لے انسان کا شجرہ وہی رہتا ہے ۔

ہمیں اپنے نظریات کی اساس کی حفاظت اور اسے سنبھالنے کی اشد ضرورت ہے ، اپنے آباؤ اجداد کی تاریخ سے نسل نو کو آشنائی کروانے کی ضرورت ہے ، ہندوستان کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر نے نکہ دھینگڑوں میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ صرف اعلانات کا قائل نہیں ہوں ، عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں ، ہوائی اعلانات کی وجہ عوام کا حکومت پر سے اعتماد ختم ہوتا ہے،

- Advertisement -

سیاحت میں وسیع پوٹینشل کے موقع موجود ہیں ، جس سے معاشی انقلاب کی راہیں کھل سکتی ہیں ، ہمیں چیزوں کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، احتجاج کریں لیکن خود کو برباد نہ کریں، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گلہ دھینگڑوں کو تمام مطلوبہ آسامیوں کے ساتھ فوری ہائی سکول کا درجہ دینے کا اعلان کرتا ہوں، علاؤہ ازیں دیگر دو سڑکات کی تعمیر کا بھی اعلان کرتا ہوں ، گرڈ اسٹیشن سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات دے رہا ہوں ۔ پونچھ پیکج سے یہاں کی ساری پسماندگی دور کر دیں گے

، انھوں نے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں آزادکشمیر کے 33 حلقوں میں 33 ارب روپے کی شاہرات کی پختگی کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں، سستی بجلی اور سستا آٹا بھی لوگوں کو میسر ہے، انھوں نے کہا کہ ہم پر فرض ہے کہ ٹیکسوں کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کیا جائے ، تعفن زدہ اور کرپٹ نظام کو جب بھی ٹھیک کرتے ہیں تو مافیاز آڑے آ جاتے ہیں ، دو سالوں میں میرٹ کو مکمل طور پر بحال کیا گیا ہے 3000 سے زائد اساتذہ کرام بنا کسی سفارش کے بھرتی ہوئے ۔ پبلک سروس کمیشن کو بہتر کیا ہے

، مافیاز کو نکیل ڈالی تو چیخیں سنائی دی ہیں ، اس موقع پر وزیر زراعت سردار میر اکبر خان، وزیر صحت نثار انصر ابدالی ، وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم، مشیر حکومت سردار احمد صغیر بھی وہاں پر موجود تھے ، وزیر بہبود آبادی و صدر تقریب سردار محمد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بتدریج علاقے کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں ۔ سدھنوتی یونیورسٹی کے قیام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

وزیر اعظم کی قیادت میں سدھنوتی کی تعمیر و ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں ، امیر جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر مولانا سعید یوسف خان نے کہا کہ بزرگوں کی وجہ سے آزادی ملی ہوئی ہے یہ نعمت اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اس کی قدر کی ضرورت ہے ۔ ہر نعرے پر لبیک نہیں کہنا چاہیے ، پہلگام واقعہ کے فوری بعد بنا کسی ثبوت کے کیسے پاکستان پر الزام لگایا گیا۔

مودی اپنے منہ کی کالک پاکستان پر ملنا چاہتا ہے مودی نے اگر کسی بھی طرح جارحیت کی تو یہاں کے پیرو جوان افواج پاکستان کے ساتھ مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے ، تقریب سے چیئرمین ضلع کونسل سدھنوتی سردار امجد جاوید ، ممبر ضلع کونسل سردار شوکت علی ، سردار افتخار ، قاری یونس، صدر انجمن تاجران منگ سردار عبد الوحید ، سردار طاہر حمید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591853

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں