نئی دلی۔25اپریل (اے پی پی):بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم کالی سینا کے بانی کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک متنازعہ ویڈیو میں پہلگام واقعے کے بعد کشمیری مسلمانوں کونشانہ بنانے کے دھمکیوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فیس بک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کالی سینا کے بانی سوامی آنند سوروپ کو کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی اعلان کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے ویڈیو میں مودی حکومت سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کے ہمدردوں اور کشمیر ی مسلمانوں کا صفایا کرے۔ویڈیو میں ہندو پجاری نے کہیپ، ہری سنگھ شنکراچاریہ اور دوسروں کے ناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ہندوئوں کا ملک ہے ،ہندوئوں کی سرزمین ہے، ہر قیمت پر کشمیر میں اسلام کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ادھر ریاست اتر پردیش اور دیگر مقامات پر کشمیریوں کے خلاف بڑھتی ہوئی دشمنی اور جارحیت کے دوران انہیں گھر خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587516