ہنڈا اٹلس کے منافع میں 3.2 فیصد کمی

151

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے منافع میں 3.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ہیڈا کارز کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 2016ءمیں 30 جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص منافع 1.05ارب روپے رہا ہے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 1.08ارب روپے کا خالص نفع حاصل ہوا تھا۔ کمپنی نے رواں سال کیلئے 7.36 روپے فی حصص کی آمدنی کا اعلان کیا ہے جبکہ سال 2015 ءکے اسی عرصہ کیلئے کمپنی کی فی حصص آمدن 7.60 روپے رہی تھی۔