ہنڈا کا چین میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان

119

ٹوکیو ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) جاپانی موٹر ساز کمپنی ” ہنڈا “ نے چین میں نیا پیداواری پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔کمپنی ترجمان کے مطابق چین میں ادارے کے پہلے بھی متعدد پیداواری پلانٹس ہیں تاہم دنیا کی سب سے بڑی گاڑیوں کی مارکیٹ میں وہ اپنی پیداوار میں مزید اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ نیا پیداواری پلانٹ ووہان شہر میں لگایا جائے گا جو 2019 ءمیں اپنی پیداواری سرگرمیاں شروع کردے گا۔