19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہنڈوراس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک

ہنڈوراس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک

- Advertisement -

ٹیگوسی گالپا۔18مارچ (اے پی پی):وسطی امریکی ملک ہنڈوراس کے جزیرہ روٹن کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ہنڈوراس کے انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹیشن کے وزیر اوکٹاویو پینیڈا نے کہا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ شام کو اس وقت پیش آیا جب جزیرہ روٹن سے ٹیک آف کرتے وقت ایک چھوٹا طیارہ کنٹرول کھو جانے کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ،حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ طیارے میں 15 مسافروں اور عملے کے تین ارکان سمیت 18 افراد سوار تھے۔ ہنڈوراس کے نیشنل 911 ایمرجنسی سسٹم کے صدارتی کمشنر میروسلاوا سرپاس نے بتایا کہ طیارہ ٹیک آف کے وقت بے قابو ہو گیا اور ہوائی پٹی کے اطراف سے ایک کلومیٹر دور سمندر میں گر گیا۔

- Advertisement -

لانسا کمپنی کا طیارہ روٹن کے جوآن مینوئل گالویز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے لا سیبا شہر کے لئے مقامی پرواز پر روانہ ہورہا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573717

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں