ہنگری کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 8 جون(اے پی پی) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہنگری کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں ،ہنگری کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔یہ بات انہوں نے ملاقات کے لیے آنے والے ہنگری کے سفیر استوان زابو سے بات چیت کرتے ہوئے کی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 8 جون(اے پی پی) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہنگری کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں ،ہنگری کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔یہ بات انہوں نے ملاقات کے لیے آنے والے ہنگری کے سفیر استوان زابو سے بات چیت کرتے ہوئے کی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ ان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے خاص طور پر تجارتی اور صنعتی شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی گنجائش موجود ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply