ہوائی اڈوں کے24 کلومیٹر کے اندر عمارتوں کی اونچائی بین الاقوامی قوانین برائے شہری ہوابازی کے تحت طے ہونی چاہیے

47
سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا شکست کا سامناکرنا پڑا ، غلام سرور خان
سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا شکست کا سامناکرنا پڑا ، غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے کثیر المنزلہ عمارتوںنے تجویز دی کہ ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں کی کے24 کلومیٹر کے اندر عمارتوں کی اونچائی بین الاقوامی قوانین برائے شہری ہوابازی کے تحت طے ہونی چاہیے ۔منگل کو کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب ،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی ترقی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈی جی سول ایوی ایشن ائیرکموڈور ناصر ہمدانی اور جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر بھی اجلاس میں شریک تھے ۔اجلاس میں فیصہ کیا گیا کہ تمام بلڈرز، ڈویلپرز اور دیگر ادارے لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان کے ہوائی اڈوں کے 24 کلومیٹر کے دائرہ کے اندر کوئی فلک بوس عمارت بنانا چاہے تو وہ نیشنل ایوی ایشن کلیرنس پالیسی کی شق نمبر68 اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیش (ایکاو¿) کی پیروی کرے ۔ہوائی اڈوں کے قریب بلند و بالا عمارات بنانا جہازوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے تا ہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔